حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں حوزه علمیہ خواہران تہران کی استاد خانم فلاح تفتی نے کہا: فاطمی معاشرہ کا مطلب ایک ایسا معاشرہ ہے جو ہر شعبے میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو اپنا نمونہ عمل بنائے۔
انہوں نے کہا: حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کا خطبہ فدکیہ دینی مدارس کے نصاب کا حصہ ہونا چاہیے اور اس خطبے سے معاشرے کی ضروریات کے مطابق عملی اور مفید تحقیقات حاصل کی جانی چاہئیں۔
حوزه علمیہ خواہران کی استاد نے کہا: کچھ طالبات تحقیق میں دلچسپی رکھتی ہیں لیکن تحقیق کا موقع اور ضروری امکانات انہیں میسر نہیں کیونکہ زیادہ تعلیمی سرگرمیاں اور دیگر وجوہات ان کے لیے رکاوٹ بنتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ہمارا نمونہ حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام ہیں اور فاطمی معاشرہ کی تشکیل کے لیے ایسے عملی تحقیقاتی کام انجام دینا ضروری ہیں جو فرد، معاشرے اور دیگر شعبوں میں بلندی کا باعث بنیں۔
آپ کا تبصرہ