حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں حجت الاسلام والمسلمین احسان بی آزار تہرانی نے کہا: قرآنی علوم اور اہل بیت عصمت و طہارت (ع) کی مذہبی اخلاقی ثقافت کی معاشرے میں ترویج انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا: فاطمی طرز زندگی نئے دور میں مذہبی طرز زندگی کو فروغ دینے اور دشمن کی میڈیا کے توسط سے شائع ہنگاموں سے مقابلہ کا بہترین راہِ حل ہے۔
حجت الاسلام تہرانی نے کہا: حقیقت یہ ہے کہ فاطمی ثقافت کو فروغ دینا معاشرے کی سب سے اہم ضرورت ہے اور ثقافتی و سماجی گتھیوں سے نکلنے کا راستہ ہے۔
انہوں نے کہا: فاطمی ثقافت اور سیرت کی تبلیغ معاشرے کے مبلغین اور ممتازین کے اہم ترین فرائض میں سے ہے۔ جب حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا ذکر آتا ہے تو یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ ایک مسلمان خاتون کا کامل نمونہ ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین بی آزار تہرانی نے کہا: حضرت صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا کو سیدۃ النساء العالمین کہا گیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ خدا نے انہیں ایسی شخصیت عطا کی ہے کہ دنیا کی تمام خواتین جو ایک نمونہ، آئیڈیل، استاد اور مربی کی تلاش میں ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ جامع آئیڈیل حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں۔









آپ کا تبصرہ