۱۲ آذر ۱۴۰۳ |۳۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Dec 2, 2024
نشست بصیرتی

حوزہ/ حوزہ علمیہ خواہران کی استاد نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو موجودہ دور کی خواتین کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا جانا چاہیے اور خاص طور پر طالبات کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے کے مطابق، حوزہ علمیہ خواہران کی استاد محترمہ صدیقہ هاتفی نے مدرسہ علمیہ تخصصی فاطمۃ الزہرا (س) اردکان میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء میں خطاب کرتے ہوئے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل کو بیان کیا اور کہا: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں انسان کی تربیت کے لیے مختلف طریقے پیش کیے ہیں، جن میں سے ایک مؤثر ترین طریقہ یہ ہے کہ انسانوں کی تربیت کے لئے ایک اعلیٰ نمونہ پیش کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ایک ایسی عظیم شخصیت ہیں جو نہ صرف تمام انسانوں کے لیے بلکہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور تمام آئمہ علیہم السلام کے لیے بھی ایک کامل نمونہ ہیں۔

حوزہ علمیہ خواہران کی اس استاد نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا مقام اور منزلت اللہ تعالیٰ کے نزدیک بے حد بلند ہے۔ وہ خدا کی عطا کردہ ایسی بیکراں نعمت ہیں جو تاریخ کے تمام ادوار میں اور ہر نسل کے لیے جاوداں نمونے کے طور پر باقی رہیں گی۔

انہوں نے کہا: سورۂ قدر اور سورۂ کوثر جیسی سورتوں کا نزول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل کا واضح ثبوت ہے۔ طالبات کو چاہیے کہ وہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کو اپنا رول ماڈل بنائیں۔

محترمہ صدیقہ هاتفی نے کہا: رہبر معظم انقلاب حضرت خامنہ ای دام ظلہ العالی کی نظر میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ایک ممتاز اور نمایاں شخصیت ہیں جنہوں نے سیاسی، سماجی، اور جہادی میدانوں میں بے مثال کردار ادا کیا۔ دنیا کی تمام ممتاز خواتین ان کی مختصر مگر بابرکت زندگی سے سبق لے سکتی ہیں۔ آیات اور روایات کی روشنی میں ان جیسی شخصیت تاریخ میں نہ کبھی تھی اور نہ ہوگی۔ یہ عظیم خاتون تمام ادوار کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .