۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مدیریت حوزه علمیه خواهران مازندران

حوزہ/ حضرت زہرا (س) کے مقام اور شخصیت کی معرفت حاصل کرنے کے کا ایک بہترین ذریعہ قرآن کریم کی آیات کی جانب رجوع کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمہ مریم حسنی نے ایران کے شہر ساری میں واقع مدرسہ علمیہ حضرت نرجس (سلام اللہ علیہا) کی طالبات سے خطاب کرت ہوئے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت و فضیلت کا تذکرہ کیا اور کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے مقام و کردار کو جاننے اور سمجھنے کا ایک بہترین ذریعہ قرآن کریم کی آیات کی جانب رجوع کرنا ہے، اللہ تعالیٰ نے سورہ کوثر میں اس عظیم خاتون کا ذکر خیر کثیر کے طور پر کیا ہے۔

انہوں نے ملا صدرا کے نظریے کی جانب اشارہ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کسی کے نام کا متعدد ہونا اس شخصیت کی متعدد خصوصیات کی جانب اشارہ ہے، ہر نام کسی شخص کی شخصیت کی ایک خاص خصوصیت کو ظاہر کرتا ہے، اور اگر کسی شخص کی شخصیت کی بہت سی جہتیں ہوں تو وہ سب ایک نام میں شامل ہو سکتے ہیں جیسے اللہ تعالیٰ کے ایک ہزار نام ہیں اور ان میں سے ہر ایک خدائی صفات میں سے ایک صفت کا ترجمان ہے، حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے نام کے متعدد ہونے کی بھی یہی وجہ ہے۔

انہوں نے ناموں کے معانی کو سمجھنے کے لیے قرآن کو بہترین ذریعہ قرار دیا اور کہا:قرآن کریم میں خدا نے انبیاء کا ذکر ان کے اپنے خاص ناموں سے کیا ہے جن میں ان کی صفات اور خصوصیات نمایاں اور مثالی ہیں، جیسے عام طور پر حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت یوسف علیہ السلام وغیرہ کے لیے ’’صدیق‘‘ کا استعمال کیا ہے، یعنی یہ وہ مقام ہے جس تک تمام انبیاء نہیں پہنچ سکے، لیکن حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ’’صدیقہ‘‘ ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ انبیاء کے درجات اور مرتبے کی حامل ہیں، صدیق کا لقب کسی ایسے شخص کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کا قول و فعل حق کے مطابق ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .