۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی اولاد کی عظمت کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"عوالم العلوم و المعارف و الأحوال من الآیات و الأخبار و الأقوال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

وُلدِ فاطِمَةَ فَانَا وَلِیُّهُم وَ عُصبَتُهُم، وَ هُم خُلِقُوا مِن طِینَتِی ویل للمکذبین بفضلهم، من أحبهم أحبه اللّه و من أبغضهم أبغضه اللّه

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

حضرت فاطمۃ الزہرا (سلام اللہ علیہا) کی اولاد (امام حسن، امام حسین، حضرت زینب و ام کلثوم) کا میں ولی اور سرپرست ہوں۔ وہ میری طینت (میرے وجود) سے خلق ہوئے ہیں۔ افسوس ہے ان افراد پر جو ان کی فضیلت کا انکار کرتے ہیں اور جو ان سے محبت کرے خدا اس سے محبت کرتا ہے اور جو ان کا دشمن ہو خدا بھی اس سے دشمن ہو گا۔

عوالم العلوم و المعارف و الأحوال من الآیات و الأخبار و الأقوال، ج ۱۱، ص ۱۰۲۱

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .