ہفتہ 1 نومبر 2025 - 14:42
حضرت فاطمہ زہرا (س) مظہرِ عصمتِ مطلق اور شفیعہ روز جزاء ہیں: حجت الاسلام حسین انصاریان

حوزہ/ معروف معلم قرآن و استاد اخلاق، حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا مقام نہایت بلند اور عظمت والا ہے، جو قیامت کے دن خدا کے اذن سے اپنے شیعوں کی شفاعت کرائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف معلم قرآن و استاد اخلاق، حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا مقام نہایت بلند اور عظمت والا ہے، جو قیامت کے دن خدا کے اذن سے اپنے شیعوں کی شفاعت کرائیں گی۔

انہوں نے تہران میں حسینیہ آیت اللہ علوی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے تین ہزار اسماء میں سے ایک ہزار نام بندگان کے لیے ظاہر کیے گئے ہیں اور یہ تمام نام دراصل اسی ایک ذات کی تجلی ہیں۔ اگر کوئی صفات کو ذات سے جدا سمجھے تو وہ درحقیقت شرک کا مرتکب ہوتا ہے۔

استاد اخلاق نے کہا کہ نبی اکرم (ص) کے مطابق ان ہزار ناموں میں سے 99 ’’اسماء الحسنی‘‘ ہیں جو اہل ایمان میں بھی جلوہ گر ہو سکتے ہیں۔ امام باقرؑ اور امیر المؤمنینؑ دونوں نے فرمایا کہ خدا کی سب سے بڑی نشانی ہم ہیں، اور پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا: "میں اور علیؑ ایک ہی درخت کے دو تنے ہیں۔" ولایتِ علیؑ کے بغیر نبوت کا تصور ایک خشک درخت کی مانند ہے۔

انہوں نے تاریخ میں دین کے مفہوم کو بدلنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنی امیہ اور بنی عباس نے لوگوں کے لیے خدا کا جعلی تصور پیش کیا، جبکہ اہل بیتؑ کا خدا وہی ہے جسے قرآن نے معرفی کیا ہے — بے مثل و بے نظیر خدا۔

حجۃ الاسلام انصاریان نے بیان کیا کہ ناموں کی تعیین میں بھی خدا کا خاص اختیار ہے، اور حضرت فاطمہؑ کے نام کے بارے میں خود خدا نے رسولؐ کو حکم دیا کہ اپنی بیٹی کا نام ’’فاطمہ‘‘ رکھیں۔ اس نام کے معنی ہیں ’’جدا کرنے والی‘‘، یعنی وہ برائیوں اور آلودگیوں سے بالکل پاک و منزہ ہیں۔ آیہ تطہیر اس حقیقت کی تصدیق کرتی ہے۔

انہوں نے امام باقرؑ سے نقل کیا کہ حضرت خدیجہؑ جب حضرت فاطمہؑ کو دودھ سے جدا کرنا چاہتی تھیں تو خدا نے ان کے وجود کو علم و معرفت سے بھر دیا، یہاں تک کہ دو برس کی عمر میں انہیں مزید دودھ کی ضرورت نہ رہی۔ بعد ازاں ان کے دو خطبات ایسے ہیں جن پر صدیوں سے علما گفتگو کر رہے ہیں

آخر میں انہوں نے کہا کہ ائمہؑ کے مطابق، روزِ قیامت حضرت فاطمہؑ کھڑی ہوں گی اور شیعیانِ علیؑ کو جہنم سے نجات دیتے ہوئے فرمائیں گی: ’’یہ میرے شیعہ ہیں، یہ آتش کے ایندھن نہیں۔‘‘ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ حضرت فاطمہ زہراؑ مظہرِ عصمتِ مطلق اور نجات دینے والی ہستی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha