پیر 23 دسمبر 2024 - 08:30
حضرت فاطمہ زہرا (س) ہر زمانے میں ہر انسان کے لیے نمونہ ہیں

حوزہ/  ریحانة الرسول (س) انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن ساوہ کی مدیر نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا (س) کی عملی سیرت نہ صرف خواتین بلکہ مردوں اور تمام انسانی معاشروں کے لیے بے مثال نمونہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانة الرسول (س) انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن ساوہ کی مدیر محترمہ نجبیہ کرمی نے حضرت زہرا (س) کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور ان کی عملی سیرت کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا: حضرت زہرا (س) کا کردار صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ وہ ہر زمانے میں ہر انسان کے لیے نمونہ ہیں۔ حضرت زہرا (س) نے اسلامی معاشرے کی تشکیل میں بے مثال کردار ادا کیا۔

محترمہ کرمی نے حضرت زہرا (س) کی سیاسی، سماجی، اور ثقافتی میدانوں میں فعال کردار کو بیان کرتے ہوئے کہا: انہوں نے اسلامی اقدار اور عفت کی حدود کی پاسداری کرتے ہوئے ایک باشعور اور فعال مسلمان خاتون کا کامل نمونہ پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے پیش کردہ "خاتون کا تیسرا نمونہ" حضرت زہرا (س) کی سیرت سے ہم آہنگ ہے۔ یہ نمونہ خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں فعال شرکت کا موقع فراہم کرتا ہے، جبکہ ان کی شناخت اور اسلامی اقدار کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ یہ نمونہ معاشرتی سرگرمی اور خاندانی ذمہ داریوں کے درمیان ایک بہترین توازن قائم کرتا ہے۔

محترمہ کرمی نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں نوجوان نسل کی تربیت میں حضرت زہرا (س) سے سبق حاصل کرنے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: نیک اور مومن اولاد کی تربیت خواتین کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ حضرت زہرا (س) نے امام حسن (ع) اور امام حسین (ع) کی پرورش کرکے مہربان اور باشعور ماں کا مثالی نمونہ پیش کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha