۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
فاطمیه

حوزہ/ مدرسہ علمیہ فاطمہ زہرا (س) توس کی مدیر نے حضرت زہرا (س) کے جهادِ تبیین اور ولایت کے دفاع میں بے مثال کردار کو بیان کرتے ہوئے انہیں تمام دلاوران کے لیے ایک بہترین نمونہ قرار دیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے مشہد میں نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے مدرسہ علمیہ فاطمہ زہرا (س) توس کی مدیر محترمہ عصمت ادبی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو جهادِ تبیین کی بنیاد رکھنے والی شخصیت قرار دیا اور کہا: اس عظیم خاتون کا بیٹی، ماں اور بیوی کے مقام پر کردار مقامِ نبوت سے متصل ہے۔ آپ سلام اللہ علیہا رسول اکرم (ص) کے دامنِ تربیت میں پروان چڑھیں اور خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کے لیے بھی ایک کامل نمونہ بنیں۔

انہوں نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے فرائض کو بابصیرت اور حکیم رہنما کے طور پر بہترین انداز میں ادا کیا۔ کم عمری اور گھریلو ذمہ داریوں اور کثیر مصیبتوں کے باوجود آپ نے کبھی بھی اپنے فرائض الٰہی کو فراموش نہیں کیا حتیٰ کہ زندگی کے آخری لمحات میں بھی اپنے مخاطبین کو ہدایت و رہنمائی کرتی رہیں۔

مدرسہ علمیہ فاطمہ زہرا (س) توس کی مدیر نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی حیاتِ طیبہ کی تشکیل کے لیے ایک مکمل اور جامع نمونہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت زہرا (س) نے بچپن سے لے کر شہادت کے لمحے تک اپنی پوری زندگی کے تمام مراحل میں ایمان، استقامت اور اسلامی اصولوں کی پابندی کا بے مثال نمونہ پیش کیا۔ چاہے وہ امام علی (ع) کی زوجہ اور وفادار ساتھی کے طور پر ہو یا ولایت کے دفاع اور اپنے امامِ وقت کی حمایت میں شجاعانہ جدوجہد کی شکل میں ہو، آپ ہمیشہ حق و حقیقت کی راہ پر گامزن رہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی صفات اور فضائل کو پہچاننا اور ان کے نمونوں کو اپنی ذاتی اور اجتماعی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کرنا حیاتِ طیبہ کی تعمیر اور ایک مثالی اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .