حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے مدیر حوزہ علمیہ خواہران صوبہ مرکزی حجت الاسلام والمسلمین میثم درگاهی نے حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے کہا: حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کا نام "رقیہ" لفظ "رُقی" سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں بلندی اور ترقی۔
انہوں نے کہا: بعض منابع کے مطابق ممکن ہے کہ ان کا اصل نام فاطمہ تھا اور "رقیہ" ان کا لقب۔ کیونکہ امام حسین علیہ السلام کی بیٹیوں میں "رقیہ" نام کم ذکر ہوا ہے، تاہم اصل اہمیت اس باعظمت خاتون کی قیام عاشورا میں بے نظیر تاثیر کی ہے۔
مدیر حوزہ علمیہ خواہران نے کہا: حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا نے ایسی عظیم کامیابی حاصل کی جو آج تک دلوں میں جاری و ساری اور مؤثر ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین درگاهی نے کہا: در حقیقت عطوفت اور جذبات کا عنصر، قیام امام حسین علیہ السلام میں معاشرے کی بیداری کے لیے انتہائی مؤثر عنصر شمار ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: جذبات خاموش اور مردہ فطرت کو زندہ اور بیدار کر سکتے ہیں۔ اسی بنا پر حضرت سید الشہداء علیہ السلام نے اپنے قیام میں اس قیمتی وسیلے سے استفادہ کیا۔ قافلہ اسرا میں ہر فرد نے اپنی اپنی جگہ خطبوں، مرثیوں اور بیانات کے ذریعے واقعہ عاشورا کی حقائق کو واضح اور روشن کیا۔









آپ کا تبصرہ