بدھ 30 جولائی 2025 - 19:44
امام حسین علیہ السلام کی بیٹی حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا، شام میں مدفون ہیں: آیت اللہ فقیہی

حوزہ/ آیت اللہ فقیہی نے مزید کہا کہ علمائے کرام اور مؤمنین کی مسلسل زیارات، مرقد مطہر سے صادر ہونے والی کرامات و معجزات، اور اس حرم مقدس کی روحانی فضا اس بات کی واضح علامت ہے کہ یہ بارگاہ، حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا سے منسوب ہونا بے بنیاد نہیں بلکہ دلائل سے مؤید ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رکن جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم آیت اللہ فقیہی نے ایک استفتاء کے جواب میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تاریخی روایات اور کتب مقاتل کے مطابق امام حسین علیہ السلام کی ایک بیٹی حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کے نام سے مشہور تھیں، جن کی قبر مطہر شام (سوریہ) کے دارالحکومت دمشق میں واقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ بعض تاریخ نویسوں نے اس مبارک نام کا ذکر تفصیل سے نہیں کیا، لیکن معتبر مقاتل اور تاریخ کی بعض روایات اس امر کی تائید کرتی ہیں کہ حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی ایک بیٹی رقیہ نام کی تھیں، جنہوں نے واقعۂ کربلا کے بعد اسیری کے عالم میں شام کے ویران خرابے میں شہادت پائی۔

آیت اللہ فقیہی نے مزید کہا کہ علمائے کرام اور مؤمنین کی مسلسل زیارات، مرقد مطہر سے صادر ہونے والی کرامات و معجزات، اور اس حرم مقدس کی روحانی فضا اس بات کی واضح علامت ہے کہ یہ بارگاہ، حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا سے منسوب ہونا بے بنیاد نہیں بلکہ دلائل سے مؤید ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ "خداوند متعال ہمیں دنیا میں ان کی زیارت اور روز قیامت ان کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے"۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha