۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بانوان طلبه اردبیلی

حوزہ / مشگین شہر میں موجود مدرسہ علمیہ فاطمیہ سلام اللہ علیہا کی سرپرست نے کہا: والدین کو اپنے بچوں کی دینی تعلیم کی ذمہ داری احسن انداز سے نبھانے کی ضرورت ہے۔ خاندانی تعلیم و تربیت بچے کے مستقبل میں مثبت طرزِ عمل کی طرف ہدایت کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے شہر اردبیل سے محترمہ فاطمہ نعمتی نے کہا: بچوں کی مذہبی پرورش کا آغاز ان کے اپنے خاندان سے ہونا چاہیے کیونکہ جب ایک بچہ ایسے گھرانے میں پروان چڑھتا ہے کہ جو مذہبی مسائل کو اہمیت دیتے ہیں تو یقینا اس کی شخصیت بھی مذہبی تعلیمات کی بنیاد پر ہی تشکیل پاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: خاندانی تعلیم و تربیت میں کسی بھی دوسری تعلیم کی نسبت زیادہ پائیداری اور تسلسل ہوتا ہے اور بچہ مستقبل میں اپنے تمام رویوں اور تعلقات کو اسی کے مطابق ہدایت دیتا ہے۔

مشگین شہر میں موجود مدرسہ علمیہ فاطمیہ سلام اللہ علیہا کی سرپرست نے بچوں کی نشوونما کے لیے ان کے ماحول کو صحت مند اور بہتر بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: صالح بچوں کی پرورش صحت مند اور موزوں ماحول کے بغیر ممکن نہیں ہے اور درحقیقت صحت مند ماحول میں پرورش پانے والے بچے ہی مضبوط ایمان اور مضبوط قوت و ارادے کے حامل ہوتے ہیں۔

محترمہ فاطمہ نعمتی نے مختلف روایتوں کا حوالہ دیتے ہوئے حرام اور مشکوک لقمے کو بہت سی اخلاقی خرابیوں کا سبب گردانا اور کہا: ماں کا حلال اور پاکیزہ غذا استعمال کرنا بچوں کی تعلیم و تربیت میں انتہائی مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .