۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کانپور میں سہ روزہ دینی تعلیمی کانفرنس (۵)

حوزہ/ جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب نے ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب کانپور میں جاری سہ روزہ دینی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اگر انسان بغیر تربیت کے تعلیم حاصل کرے تو ڈگریاں تو جمع کر سکتا ہے لیکن مقصد نہیں حاصل کر سکتا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کانپور/ ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام مومنین کانپور کی جانب سے شہر کانپور میں 5، 6، 7 نومبر کو سہ روزہ دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جسکا پانچواں جلسہ 6 نومبر کو شب میں 7 بجے میں منعقد ہوا۔ 

تصویری جھلکیاں: ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کانپور میں سہ روزہ دینی تعلیمی کانفرنس (۵)

مولانا قائم رضا مبارکپوری مبلغ جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے جلسہ کا آغاز کیا۔ بعدہ مولانا سید صفدر عباس فاضل جامعہ امامیہ نے نعت پاک پڑھی۔ شعرائے کرام مولانا قائم رضا مبارکپوری اور مولانا جنان اصغر مولائی صاحب نے بارگاہ اہلبیت علیہم السلام میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ 

مکتب امامیہ تاج المکاتب مصطفیٰ آباد جلالپور، مکتب امامیہ جعفریہ جلالپور، مکتب امامیہ جہانگیر پور کانپور دیہات، مکتب امامیہ مصباح الہدیٰ لکھنو، مکتب امامیہ کریم پور جلالپور اور مکتب امامیہ مہدیہ عثمان پور جلالپور کے طلاب و طالبات نے تعلیمی مظاہرے پیش کئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمل محبت اہلبیت (ع) کا تقاضہ ہے، آیت اللہ سید شمیم الحسن رضوی

مولانا سید علی ہاشم عابدی صاحب استاد جامعہ امامیہ نے اپنی تقریر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث "اللہ نے مجھے نو باتوں کا حکم دیا ہے۔ اللہ نے خلوت و جلوت میں اخلاص کا حکم دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے شہید جنرل قاسم سلیمانی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک وصیت کو بیان کیا کہ جب ہم بلوغ (فکری) کو پہنچ جائیں تو ہمیں کوئی نہ دیکھے کیوں کہ جسے دیکھنا ہے وہ (خدا) تو دیکھ ہی رہا ہے۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی صاحب نے بیان کہ انسان اگر اپنے جیسے محدود بندے کے لئے کوئی کام کرے گا تو اگر اس نے کچھ دیا بھی تو محدود ہوگا لیکن اگر لا محدود پروردگار کے لئے کوئی کام کرے گا تو لا محدود خدا کی لا محدود جزا اس کا مقدر ہوگی۔ اہلبیت علیہم السلام نے اللہ کے لئے چھپ کر فقیر و مسکین و اسیر کی مدد کی تو اللہ نے سورہ بھیج کر قیامت تک کے لئے اسے ظاہر کر دیا۔ بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے ادارہ تنظیم المکاتب کی بنیاد اخلاص پر رکھی کہ جس کا ایک اثر کمسن بچوں کا تعلیمی مظاہرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دین کی خدمت توفیق الہی، مولانا سید صبیح الحسین رضوی

مولانا فیروز عباس صاحب مبارک پوری جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب نے سورہ جمعہ کی دوسری آیت "وہی (خدا) ہے جس نے امیین میں انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو ان کے سامنے اللہ کی آیتوں کی تلاوت کرتا ہے اور ان کے نفوس کا تزکیہ کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے اور بیشک وہ اس سے پہلے ضرور کھلی گمراہی میں تھے۔" کو سرنامہ کلام قرار دیتے فرمایا کہ اللہ نے اس آیت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذمہ داریوں کو بیان کیا ہے تلاوت آیات، تزکیہ نفوس اور کتاب و حکمت کی تعلیم ہے۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ تعلیم اور ہوتی ہے تربیت اور ہوتی ہے۔ اگر انسان بغیر تربیت کے تعلیم حاصل کرے تو ڈگریاں تو جمع کر سکتا ہے لیکن مقصد نہیں حاصل کر سکتا۔ 

آخر میں مولانا ممتاز علی صاحب قبلہ نائب صدر تنظیم المکاتب نے مجلس عزا کو خطاب فرمایا۔ مولانا نے اپنے بیان میں دینداری کی تاکید اور سماج میں رائج غیر دینی رسموں سے دوری کی تاکید فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .