۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تصاویر/ ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کانپور میں سہ روزہ دینی تعلیمی کانفرنس

حوزہ/ اللہ نے انسان کو عبادت کے لئے پیدا کیا ہے، عبادت تقویٰ کا پیش خیمہ ہے اور تقویٰ کا نتیجہ کامیابی ہے اور یہی انسان کا مقصد ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کانپور/ ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام مومنین کانپور کی جانب سے شہر کانپور میں 5، 6، 7 نومبر کو سہ روزہ دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جسکا تیسرا جلسہ 6 نومبر کو صبح 10 بجے بیت الصلوٰۃ راوت پور روشن نگر میں منعقد ہوا۔ 

تصویری جھلکیاں: ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کانپور میں سہ روزہ دینی تعلیمی کانفرنس (۳)

مولانا سید صفدر عباس صاحب فاضل جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے جلسہ کا آغاز کیا، بعدہ جناب ضمیر الہ آبادی نے نعت پاک پیش کیا اور جناب مائل چندولوی نے بارگاہ اہلبیت علیہم السلام میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اگر رزق حلال ہو گا تو دین پر عمل ہو گا، مولانا سید ذوالفقار حیدر اعظمی

مکتب امامیہ چاندار پور کانپور دیہات، مکتب امامیہ امجدیہ کراری کوشامبی، مکتب امامیہ کریم پور جلالپور، مکتب امامیہ حمایت الاسلام جارچہ گوتم بدھ نگر، مکتب امامیہ جعفریہ جلالپور کے طلاب و طالبات نے تعلیمی مظاہرے پیش کئے۔ 

مولانا جنان اصغر مولائی صاحب نے اپنی تقریر میں فرمایا: ادارہ تنظیم المکاتب کا قیام دینی تعلیم اور دینی سماج کی تشکیل کے لئے ہوا۔ ادارہ کی مختلف خدمات نمایاں ہیں۔ تحریک دینداری نے قوم کی تقدیر بدل دی۔ 

یہ بھی پڑھیں: دین کی خدمت توفیق الہی، مولانا سید صبیح الحسین رضوی

آخر میں مجلس عزا کو مولانا سید فیض عباس مشہدی نے خطاب فرمایا. مولانا نے قرآن کریم کے سورہ بقرہ کی اکیسویں آیت "اے لوگو! اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا۔ یہ امید کرتے ہوئے کہ تم متقی بن جاو۔" کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے فرمایا: اللہ نے انسان کو عبادت کے لئے پیدا کیا ہے، عبادت تقویٰ کا پیش خیمہ ہے اور تقویٰ کا نتیجہ کامیابی ہے اور یہی انسان کا مقصد ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .