۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
خادمان تنظیم المکاتب نے وشال سٹی کا کیا تبلیغی دورہ

حوزہ/ استاد جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوئی جس میں تعلیم کا حکم دیا گیا، اسلام کا پہلا حکم پہلا پیغام تعلیم ہے، کیوں کہ علم امن و امان کی بنیاد ہے، علم برائیوں سے روکتا ہے اور جہالت فتنہ و فساد کی بنیاد ہے، جہالت تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنو۔/ ۱۱ ؍ مارچ بعد نماز مغربین ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام مومنین وشال سٹی (لکھنو) کی جانب سے دینی تعلیمی جلسہ منعقد ہوا۔ مولانا سیدحیدر عباس رضوی صاحب قبلہ فاضل جامعہ امامیہ(ہادی ٹی وی) نے افتتاحی تقریر کی، مولانا سید صفدر عباس صاحب نے نعت رسولؐ پڑھی اور مولانا غلام مہدی مولائی صاحب (انچارج شعبہ مکاتب تنظیم المکاتب ) نے بارگاہ اہلبیتؑ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مولانا سید میثم نقوی صاحب نے مومنین کو ادارہ تنظیم المکاتب کی خدمات سے روشناس کرایاخصوصا ادارہ کی جدید خدمات ای مکتب ، امامیہ اسٹڈی سینٹر، مولانا غلام عسکریؒ روزگاراسکیم وغیرہ پر مفصل روشنی ڈالی۔

استاد جامعہ امامیہ مولانا فیروز علی بنارسی صاحب قبلہ نے سورہ علق کی پہلی آیت ( پڑھو ! اپنے رب کے نام سے جس نے تمہیں خلق کیا ہے) کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے بیان کیا کہ شب بعثت ، شب معراج ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوئی جس میں تعلیم کا حکم دیا گیا، اسلام کا پہلا حکم پہلا پیغام تعلیم ہے، کیوں کہ علم امن و امان کی بنیاد ہے، علم برائیوں سے روکتا ہے اور جہالت فتنہ و فساد کی بنیاد ہے، جہالت تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ 

مولانا سید تہذیب الحسن صاحب قبلہ استاد جامعہ امامیہ نے سورہ اسراء کی پہلی آیت کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے معراج اور بعثت کے اہداف و فلسفہ پر روشنی ڈالی۔اور ادارہ تنظیم المکاتب کی دینی، تعلیمی اور فلاحی خدمات بیان کی۔ 

جلسہ میں نظامت کے فرائض مولوی سید ظفر عباس متعلم جامعہ امامیہ نے انجام دئیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .