حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارۂ ریاض القرآن لکھنؤ کی جانب سے صدر ادارۂ ریاض القرآن و بانی جامعۃ المنتظر نوگانواں سادات، درد مند ملبغ و ناصح حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نعیم عباس مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے مسجد امامیہ احاطہ مرزا علی خاں حسین آباد لکھنؤ میں بعد نماز مغربین قرآن خوانی و جلسۂ تعزیت کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں علماء کرام و مومنین عظام نےشرکت فرمائی جسمیں ڈاکٹر باقر امام صاحب، حجۃ الاسلام مولانا سید حیدر عباس رضوی صاحب، مولانا منظر علی عارفی صاحب، حجۃ الاسلام مولانا سید منظر صادق صاحب قبلہ اورآل ظفرالملت مولانا درالحسن صاحب قبلہ نے مولانا مرحوم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔ ان کے علاوہ شرکت کنندگان میں حجۃ الاسلام مولانا احتشام الحسن صاحب قبلہ مدیر المؤمل اور مولانا نفیس الحسن صاحب، مولانا احمد رضا زیدی بجنوری صاحب، مولانا مزمل علی صاحب وغیرہ موجود رہے۔
نظامت کے فرائض سکریٹری ادارہ مولانا صابر علی عمرانی صاحب نے انجام دیئے۔ حاضرین جلسہ نے قرآن خوانی و سورۂ فاتحہ کے ذریعہ مولانا کو یاد فرمایا اور بلندیٔ درجات کے لئے دعا کی۔
آپ کا تبصرہ