حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ حضرت امام مہدی عجل اللہ فرجہ شریف کی ولادت با سعادت کے موقع پر گولہ گنج واقع جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کے اساتذہ و طلاب نے راہ گیروں کی خدمت میں چاکلیٹیں اور شیرینی پیش کی تا کہ اس عظیم دن کی خوشی میںعام لوگوں کو شریک کیا جا سکے۔

طلاب و اساتذہ جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب نے لوگوں میں خوشیاں بانٹنے کی کوشش کی اور حضرت امام مہدی ؑکی ولادت کی خوشی میں ہر گزرنے والے کا منہ میٹھاکرایا اور لوگوں کو بتایا گیا کہ یہ دن ہمارے آخری امام حضرت امام مہدیؑ کی پیدائش کا دن ہےجو آ کر ظلم و ستم سے بھری دنیا کو امن و امان کی دنیا بنائیں گے اور اس دن کی مناسبت سے ہم آپ کو خوشی کا پیغام دینے کے لیے یہاں میٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے نہ صرف عوام کو اس مبارک دن کی اہمیت کا احساس دلا یا گیا بلکہ ایک خوبصورت پیغام بھی دیا گیا کہ معاشرتی سطح پر خوشیاں بانٹنا اور لوگوں کے در میان محبت و ہم آہنگی بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ادارہ تنظیم المکاتب کے 55 سال سے زائد کے کامیاب سفر میں قوم وملت کی خدمت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف تعلیم و تربیت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے بلکہ ہرسطح پر سماجی خدمات بھی انجام دے رہا ہے۔









آپ کا تبصرہ