۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
یوم جمہوریہ ہند

حوزہ/ ملک ہندوستان کے مدارس اسلامیہ میں جوش و خروش سے یوم جمہوریہ منایا گیا۔ یوم جمہوریہ کی مناسبت سے مدارس اسلامیہ نے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا کیا اور طلبہ و طالبات نے حب الوطنی کے ترانے پڑھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دہلی، ممبئی، لکھنئو، میرٹھ ، احمد آباد اور ملک کے مختلف شہروں کے دینی مدارس میں 73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگے کو سلامی کے ساتھ ملک میں امن و سکون اور سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر ملک کی آزادی میں علماء اور مدارس کے رول سے طلباء کو واقف بھی کرایا گیا۔

جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر آج جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جشن یوم جمہوریہ ہند کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ امامیہ میں ترنگا پھہرا کر یوم جمہوریہ کی خوشی ظاہر کی گئی۔ وہیں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کرام نے یوم جمہوریہ کے جشن کی ضرورت اور ملک کے آئین کی اہمیت بیان کی۔

ملک کی دیگر دینی درس گاہوں کی طرح مہاراشٹر کے امراوتی کے جامعہ بستان فاطمہ لڑکیوں کے عربی مدرسہ میں بھی بڑے جوش وخروش کے ساتھ تہترواں یوم جمہوریہ منایا گیا۔

علاوہ ازیں میرٹھ کے مختلف اسکول کالجوں اور مدرسوں میں جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔ پرچم کشائی کی رسم کے بعد جلسے میں موجود علماء حضرات اور مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے اس دن کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ملک کی سالمیت اور آئین کے تحفظ کے لئے آپسی اتحاد کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر مجمع علماء وواعظین پوروانچل ہندوستان کے جملہ ممبران کی جانب سے تمام اہل وطن اور تمام اہل ایمان کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی۔

لکھنئو اور قرب وجوار کے اسلامک مدارس اور مکاتب میں جشن جمہوریہ کی خوشیاں دیکھنے کے لائق تھیں۔ دار العلوم فرنگی محل میں بچوں نے ترنگے کے پینٹنگ مقابلے میں بھی حصہ لیا۔

ممبئی کے مدارس اسلامیہ نے بھی جوش و خروش سے یوم جمہوریہ منایا گیا ۔ یوم جمہوریہ کی مناسبت سے مدارس اسلامیہ نے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا اس موقع پر طلبہ و طالبات نے حب الوطنی کے ترانے پڑھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .