۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا قاضی سید محمد عسکری 

حوزہ/ ادیان عالم میں صرف اسلام نے تعلیم کو فرض کیا ہے۔ جہاں حق ہوتا ہے وہیں فرض بھی ہوتا ہے، جس تعلیم کا مقصد خدا اور خلق خدا کی خدمت ہو وہی دینی تعلیم ہے لیکن اگر تعلیم کا مقصد حصول دنیا ہو تو وہ دینی تعلیم نہیں ہے۔ چاہے انسان قرآن اور فقہ ہی کیوں نہ پڑھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیتھل/ بریلی۔ ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام مومنین سیتھل بریلی کی جانب سے امام باڑہ ذوالفقار حسین مرحوم سیتھل میں دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ۱۴؍ مئی کو پہلا جلسہ صبح ۱۰ بجے منعقد ہوا۔ جسکا آغاز مولانا رضوان جعفر انسپکٹر تنظیم المکاتب نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ بعدہ مولانا سید کیفی سجاد انسپکٹر تنظیم المکاتب نے نعت پاک پڑھی اور جناب حیدر کرتپوری نے بارگاہ اہلبیت علیہم السلام میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تصویری جھلکیاں: تنظیم المکاتب کا سیتھل بریلی میں دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس

جلسہ میں مکاتب امامیہ کے طلاب و طالبات نے تعلیمی مظاہرے پیش کئے اور نظامت کے فرائض مولانا سید فیض عباس مشہدی اور مولانا اعجاز حسین انسپکٹر تنظیم المکاتب نے انجام دئیے۔

سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے مومنین کو خطاب کرتے فرمایا: انبیاء علیہم السلام کی ایک تاریخ وہ ہے جو قرآن کریم نے بیان کی ہے جس میں کوئی شک و شبھہ نہیں ہے۔ دوسری تاریخ روایات اور تاریخ کی کتابوں میں ہے جو تحقیق طلب ہے کیوں کہ اس میں اسرائیلیات بھی شامل ہیں۔ لہذا ہمیں اپنے اذہان کو معلومات کا انبار نہیں بلکہ شہد کی مکھی کی طرح انہیں چیزوں کو لینا چاہئیے جس سے نور اور شفا نصیب ہو جیسے شہد کی مکھی کے موم سے نور اور شہد سے شفا ملتی ہے۔

آخر میں جامعہ اہلبیت علیہم السلام دہلی کے مدیر حجۃ الاسلام مولانا قاضی سید محمد عسکری صاحب قبلہ نے مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ادیان عالم میں صرف اسلام نے تعلیم کو فرض کیا ہے۔ جہاں حق ہوتا ہے وہیں فرض بھی ہوتا ہے، جس تعلیم کا مقصد خدا اور خلق خدا کی خدمت ہو وہی دینی تعلیم ہے لیکن اگر تعلیم کا مقصد حصول دنیا ہو تو وہ دینی تعلیم نہیں ہے۔ چاہے انسان قرآن اور فقہ ہی کیوں نہ پڑھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .