۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت‌الاسلام نجفی نژاد

حوزہ / حجت الاسلام نجفی نژاد نے کہا: دین اسلام میں سعادت کا معیار اہل بیت(ع) کے احکامات کی تعمیل، حلال روزی کمانا، علماء کے ساتھ ہم نشینی اور پنجگانہ نماز کو باجماعت ادا کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، اردبیل میں مدرسہ علمیہ ملابراہیم کے مدیر حجت الاسلام نجفی نژاد نے اس مدرسہ کے طلباء اور علماء کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: دین اسلام میں سعادت و خوش بختی کا معیار اہل بیت (ع) کے احکامات کی اطاعت کو بیان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: دینی نقطہ نظر سے خوش بخت اور سعادت مند انسان کے لیے اور بھی نشانیاں ذکر کی گئی ہیں جن میں سے حلال روزی کمانا، علماء کے ساتھ وقت گزارنا اور پنجگانہ نماز کو باجماعت ادا کرنا ہے۔

حجۃ الاسلام نجفی نژاد نے مزید کہا: حلال رزق کا حصول ہر مسلمان پر فرض ہے۔ جو شخص اپنی گھریلو زندگی کے لیے حلال رزق کی تلاش کرتا ہے وہ اس شخص کی مانند ہے جو خدا کی راہ میں جہاد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: کسی بھی صحبت اور ہم نشینی کا انسانی رویے اور اعمال پر اثر ہوتا ہے۔ اس لیے بہترین صالح لوگ وہ ہیں جن کے اعمال علم کے ہمراہ ہوں، دوسرے لفظوں میں انسان علماء کی ہم نشینی سے اپنے اخلاق میں مثبت تاثیر کے ساتھ ساتھ ان کی علم و دانش سے بھی مستفید ہو گا۔

مدرسہ علمیہ ملابراہیم کے مدیر نے کہا: اسلام میں نماز باجماعت کی بہت زیادہ قدر و اہمیت ہے حتی کہ اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی امت کے لیے ایک خاص تحفہ قرار دیا گیا ہے۔ حدیث میں ہے کہ "اگر نماز باجماعت میں لوگوں کی تعداد 10 سے زیادہ ہو جائے تو اگر تمام درخت قلم اور تمام جن و انس اور فرشتے بھی اس ثواب کو لکھنے لگ جائیں تو اس کا ثواب شمار نہیں کر سکتے"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .