۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین احد عبداللهی، مدیر حوزه علمیه استان لرستان

حوزہ / ایران کے صوبہ لرستان میں حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: علماء اور طلباء مبلغین کا ایک اہم اور اصلی فریضہ جہاد تبیین کی انجام دہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی خرم آباد سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ لرستان میں حوزہ علمیہ کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین احد عبداللہی نے کوہدشت شہر کے مبلغین اور مبلغات کے لیے منعقدہ ایک روزہ جہاد تبين ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا: جہاد تبیین کے اہداف و مقاصد کے حصول کے لیے ہمارے پاس جہادی اور انقلابی ہمت اور فکر بھی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا: جہاد تبیین ایک فوری اور قطعی فریضہ ہے اور رہبر معظم مدظلہ العالی کی اہم تاکیدات میں سے ایک ہے۔

مدیر حوزہ علمیہ صوبہ لرستان نے کہا: طلباء اور مبلغین کے اہم فرائض میں سے ایک جہاد تبیین ہے۔ معاشرے میں فہم و بصیرت کو بڑھانے کے لیے ثقافتی و سماجی امور اور میڈیا میں جہاد تبين کے بیان کو ترجیح دی جانی چاہئے۔

حجت الاسلام عبداللہی نے مزید کہا: علماء و مبلغین کے ساتھ ساتھ لوگوں کا بھی فرض ہے کہ وہ معاشرے میں جہاد تبیین کے نفاذ کی کوشش کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .