حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر تبریز میں اربعینِ شہداء اقتدار کی مناسبت سے مسجد کدخدای کوی حسنلو میں ایک مجلس منعقد ہوئی۔ جس میں شہداء کی ماؤں، طلبہ اور خواتینِ زینبی نے شرکت کی۔ اس مجلس سے سپاہ آذرشہر میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر کے مسئول حجت الاسلام صمددوخت نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا: دنیا میں کسی بھی حقیقت اور تحریک کی بقاء اس کے درست انداز میں بیان اور تبیین پر موقوف ہے۔
حجت الاسلام صمد دوخت نے کہا: کربلا کا واقعہ ایک دن میں پیش آیا لیکن اس کا پیغام اور روایت چودہ صدیوں سے جاری ہے اور یہ امام سجاد علیہ السلام اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے جهادِ تبیین کی برکت ہے کہ کربلا کا پیغام یزید کے حق میں بدلنے نہ پایا۔
انہوں نے شہداء اقتدار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے حالیہ 12 روزہ جنگ کی وجوہات اور دشمن کے اہداف پر روشنی ڈالی اور کہا: دشمن کا اس جنگ میں اسٹریٹجک ہدف ایران کو تسلیم پر مجبور کرنا اور اپنے زیرِ تسلط لانا تھا اور اس کا فوری اور عملیاتی مقصد، طاقت کے عناصر جیسے جوہری توانائی، میزائل طاقت، علاقائی اثر و رسوخ، عوام اور حکومت کے درمیان خلیج اور بالآخر ملک کی تقسیم کو نشانہ بنانا تھا لیکن خدا کے فضل سے وہ اپنے مقاصد میں ناکام رہا۔
حجت الاسلام صمددوخت نے مزید کہا: حالیہ جنگ میں دشمن نے خاص طور پر اقوام، نوجوانوں اور خواتین کی موجودگی پر حساب لگایا تھا، لیکن قومی بیداری، اتحاد اور یکجہتی کے سبب دشمن کا یہ منصوبہ بھی ناکام ہو گیا۔









آپ کا تبصرہ