۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله محسن اراکی

حوزہ / حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا: جہاد تبیین پر خصوصی توجہ اور "خیمہ مزار شیخان" میں ایک مقام کو اس مسئلہ کے لئے مختص کرنا قابل تحسین ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محسن اراکی نے قم میں مقبرہ شیخان پر منعقدہ ایک مذہبی نمائش "خیمہ معرفت آرامش بہاری 1401" کا وزٹ کیا ہے۔

آیت اللہ محسن اراکی نے اس خیمہ معرفت کے مختلف اسٹالز کا دورہ کرنے کے بعد، اس نمائش کے منتظمین کے ساتھ ملاقات میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے قابل قدر ثقافتی پروگراموں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے جہادِ تبیین پر خصوصی توجہ دینے اور معاشرے میں جہادِ تبین کی اہمیت اور ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "خیمہ مزار شیخان" میں جہاد تبیین پر خصوصی توجہ اور ایک مقام کو اس مسئلہ کے لئے مختص کرنا قابل تحسین ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .