ہفتہ 11 اکتوبر 2025 - 07:00
12 روزہ جنگ نے متحدہ ایران اور امت اسلامی کی تقدیر تشکیل دی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوهساری نے سوشل میڈیا کے فعال مبلغین کے ساتھ منعقدہ اعزازی اجلاس میں کہا: 12 روزہ دفاع نے نہ صرف ایران اور اسلامی امت کی تقدیر تشکیل دی بلکہ طلباء کو مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تیاری کا ایک بے مثال موقع بھی فراہم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ میں بین الاقوامی و مواصلاتی امور کے سربراہ حجت‌ الاسلام‌ و المسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے دفتر تبلیغات اسلامی حوزہ علمیہ قم کے بین الاقوامی کنونشن ہال غدیر میں 12 روزہ دفاع مقدس میں سوشل میڈیا کے فعال مبلغین کے لئے منعقدہ اعزازی اجلاس طلباء اور علماء کے نمایاں کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسرائیلی جنگی جارحیت کے آغاز میں ہمارے طلبہ بہت جلد میدان میں آئے اور حوزہ کے جہادی نقطہ نظر نے بھی وقت کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے ان کی مؤثر موجودگی کی راہ ہموار کی۔

انہوں نے مزید کہا: 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے پہلے دن سے ہی حوزہ کی انتظامیہ نے اس معاملے کے جائزے کے لئے دو خصوصی اجلاس منعقد کئے تاکہ علماء و مبلغین کی بہترین طریقے سے حمایت اور رہنمائی کے لئے ضروری منصوبہ بندی کی جا سکے۔

12 روزہ جنگ نے متحدہ ایران اور امت اسلامی کی تقدیر تشکیل دی

حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوهساری نے 12 روزہ دفاع مقدس کو جدید تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا: پچھلی ایک صدی میں شاید ہی کوئی واقعہ اس طرح کی اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہو۔ ایک ملک عالمی استکبار کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوا، صہیونیستی ریاست بین الاقوامی افکار میں منفور ہوئی اور جمہوریہ اسلامی اور مقاومت نے استقامت کے نشان کے طور پر اپنی جگہ مستحکم کی۔ اس جنگ نے متحدہ ایران اور امت اسلامی کی تقدیر تشکیل دی۔

انہوں نے مزید کہا: 12 روزہ دفاع مقدس ایک لحاظ سے ہماری صلاحیتوں اور استعدادی تیاری کا ایک بہترین موقع تھا۔ جس سے تجربہ بھی ہوا کہ ہمیں اپنی خوبیوں اور خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب حکمت عملیاں اور احتیاطی پروگرام تیار کرنے چاہئیں۔

حوزہ علمیہ میں بین الاقوامی و مواصلاتی امور کے سربراہ نے قرآنی تعلیمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے فعال طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم کی آیات نصر و فتح چیلنجنگ مناظر کا سامنا کرنے کے لئے سنجیدہ ہدایات فراہم کرتی ہیں۔ طلباء کو چاہئے کہ ان تعلیمات سے استفادہ کرتے ہوئے ممکنہ منفی نتائج کو کم کریں اور معاشرے میں الہی نعمتوں کو ظاہر کریں۔

12 روزہ جنگ نے متحدہ ایران اور امت اسلامی کی تقدیر تشکیل دی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha