۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
دیدار طلاب با رهبر انقلاب

حوزہ/ اربعین واک، اعتکاف، یونیورسٹیوں میں نمازِ جماعت اور رمضان المبارک کے اجتماعات میں نوجوانوں کی وسیع و کثیر تعداد میں شرکت معنوی و روحانی میدان میں پیشرفت کا مظہر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای مدظلّہ نے طلاب اور علماء کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں اپنی گفتگو کے ایک حصے میں عوام کی معنوی پیشرفت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اربعین واک، اعتکاف، یونیورسٹیوں میں نمازِ جماعت اور رمضان المبارک کے اجتماعات میں نوجوانوں کی وسیع و کثیر تعداد میں شرکت معنوی و روحانی میدان میں پیشرفت کا مظہر ہے۔

کیوں ہم ان مثبت نکات اور پیشرفتوں کو نظر انداز کریں اور انہیں بہترین انداز سے بیان نہ کریں!؟

یہ حقائق منظرِ عام پر آنے چاہئیں اور ان کا تجزیہ و تحلیل پیش کی جانی چاہئے۔ خاص طور پر ان خطباء و اہلِ منبر کے ذریعہ جو بڑی تعداد میں سامعین رکھتے ہیں۔

علماء و طلاب کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات سے اقتباس - 15/6/97

تبصرہ ارسال

You are replying to: .