۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بالصور/ إقامة درس الأخلاق في مدرسة المنصورية العلمية بمشاركة آية الله شب زنده دار في مدينة شيراز

حوزہ / قم میں علماء اور اساتذہ کی یونین کے ممبر نے کہا: علماء کے کندھوں پر جو سنگین ذمہ داریاں ہیں ان سے صرف نظر  نہیں کیا جا سکتا ہے اور اگر علماء اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کریں گے تو انقلاب اپنے اصلی ہدف سے دور ہو جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مہدی شب زندہ دار نے مدرسہ علمیہ منصوریہ میں طلاب کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے حضرت صدیقہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: ان ایام کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مرحوم آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد علی اراکی(رہ) فرماتے تھے "تعلیم کے لئے تسلسل ضروری ہے"۔

انہوں نے کہا: اگر تعلیم حاصل کرنے میں دوام اور تسلسل نہ ہو تو عام طور پر ذہن میں علمی نکتے نہیں آتے۔

آیت اللہ شب زندہ دار نے کہا: علماء کے کندھوں پر جو اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: اگر علماء اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کریں گے تو انقلاب اپنے اصلی ہدف سے دور ہو جائے گا۔

حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے ممبر نے کہا: طلباء کو درس سے پہلے اس درس کا مطالعہ کرنا چاہئے اور درس کے بعد مباحثہ بھی کرنا چاہیے کیونکہ گذشتہ علماء کے درمیان یہی روش رہی ہے اور علماء کہتے ہیں کہ علوم کو حاصل کرنے کے لئے اس کی بہت زیادہ تاثیر ہے۔

انہوں نے کہا: بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک شخص دوسرے فرد کی خدمت کرے اور وہ فرد اس سے محبت نہ کرتا ہو! یقینا ہمارے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف بھی طلباء اور علماء سے محبت کرتے ہیں۔

آیت اللہ شب زندہ دار نے آخر میں کہا: تمام تر مشکلات کے باوجود رہبر انقلاب اسلامی راستے کو تاریک نہیں روشن دیکھتے ہیں۔ خداوند متعال حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے دل کو ان کے راستے کے سپاہیوں سے راضی اور خوش فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .