حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ صوبہ قزوین میں امور تعلیم و تربیت کے سرپرست حجت الاسلام حسین علی عسگری نے مدرسہ علمیہ امام صادق(ع) قزوین میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہا: طلبگی کا راستہ سب سے قیمتی انتخاب ہے جو آپ نے حوزہ علمیہ میں داخلے کے لیے اس نورانی راستے کو بخوبی منتخب کیا ہے۔
انہوں نے کہا: آپ نئے طلبہ کو فخر ہونا چاہیے کہ آج آپ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے شاگرد بنے ہیں لہٰذا آپ کا طرزِ عمل اور اخلاق معاشرے کے لیے نمونہ بننا چاہیے۔
حوزہ علمیہ صوبہ قزوین میں امور تعلیم و تربیت کے سرپرست نے مزید کہا: آج ایک عالم دین اور طالب علم کا اصل کام دین کی گہری بصیرت حاصل کرنا اور اس کی تبلیغ کرنا ہے اور آج اس میدان میں اہم بات یہ ہے کہ ہم وہ اصل رسالت جو اللہ تعالیٰ اور انبیائے الٰہی نے ہمیں سونپی ہے، اسے بہترین انداز میں معاشرے میں عملی کر سکیں۔
انہوں نے کہا: آپ نئے طلبہ کو یہ قیمتی موقع اللہ تعالیٰ نے عطا کیا ہے کہ آپ مدرسہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیمات سے زیادہ سے زیادہ واقفیت حاصل کریں اور قرآن مجید کے ساتھ زیادہ انس پیدا کریں۔
حجت الاسلام عسگری نے کہا: ماضی کے علما نے چنداں وسائل نہ ہونے کے باوجود علمی اور حوزوی اعلیٰ مدارج حاصل کیے اور آج آپ کو چاہیے کہ ان کی تعلیمی اور طرزِ زندگی سے بخوبی سبق حاصل کریں۔









آپ کا تبصرہ