جمعرات 20 فروری 2025 - 07:00
مکتبِ اہل بیت (ع) کی خدمت کا بہترین راستہ حضرت حجت (عج) کی سپاہ میں شامل ہونا ہے

حوزہ / آیت اللہ مروی نے طلابِ ساوہ کے اجتماع میں کہا:  طلاب دینی کو چاہئے کہ وہ مکتبِ اہل بیت (ع) کے محبین کے سوالات کا جواب دینے کے لیے علم حاصل کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے نائب سکریٹری جنرل نے کہا: آج انقلاب اسلامی کی برکت سے مکتب تشیع پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ طلبہ کو اس عالمی ذمہ داری اور مکتب اہل بیت (ع) کے عشاق کے سوالات کے جواب دینے کے لیے تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: آج کے نوجوانوں کے لیے خدمتِ دین کے مختلف راستے موجود ہیں۔ یونیورسٹیاں، مختلف علمی شعبے، انتظامی اور سماجی معاملات میں شرکت، یہ سب مکتب اور عوام کی خدمت کے راستے ہیں۔

آیت اللہ مروی نے کہا: لوگوں اور مکتبِ اہل بیت (ع) کی خدمت کا بہترین راستہ حضرت حجت صاحب العصر (عج) کی سپاہ میں شامل ہونا ہے۔ یہ سپاہی بننا ایک اہم اعزاز ہے لیکن اس خدمت کے کچھ تقاضے اور ضروریات ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کے اس استاد نے کہا: علومِ اہل بیت (ع) کے حصول کے لیے اپنی پوری کوشش اور توانائیاں صرف کریں۔ طلبہ اسی وقت دوسروں کی رہنمائی کر سکتے ہیں جب وہ علومِ اہل بیت (ع) پر مسلط ہوں۔ آپ تبھی کسی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جب آپ ادبیات، فقہ، اور اصول جیسے عملی علوم پر عبور رکھتے ہوں۔

انہوں نے حوزہ علمیہ کے اساتذہ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا: میری اساتذہ سے درخواست ہے کہ طلاب کو دروس کی عملی اہمیت واضح کریں۔ اگر ہم علمی مباحث کے ساتھ تہذیبی مباحث سے بھی واقف ہوں اور اپنے اسلاف کی اخلاقی اصولوں پر عمل کریں تو ہمیں رہنمائی حاصل ہو گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha