حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزه علمیہ مغربی آذربایجان، حجۃ الاسلام والمسلمین صفدر محمدی نے کہا ہے کہ حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے درمیان ماضی میں کوئی فاصلہ نہیں تھا، دونوں جگہوں پر یکساں علوم پڑھائے جاتے تھے، اور اگرچہ جدید دور میں یہ دونوں الگ ہو گئے ہیں، لیکن دین، عقیدے اور فکر میں وہ ایک ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ حوزہ اور یونیورسٹی کو اسلام اور مسلمانوں کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔
مدرسہ علمیہ امام خامنہای ارومیہ میں اساتذہ اور ماہرین کی موجودگی میں"وحدت حوزہ و یونیورسٹی" کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین صفدر محمدی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت اور یوم خواتین کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے آیت اللہ جوادی آملی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حوزہ و یونیورسٹی سے وابستہ افراد کو ہر معاملے میں عصری ضروریات سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حوزہ کے طلبہ کو چاہیے کہ وہ حوزوی انداز میں سوچیں اور یونیورسٹی طرزِ زندگی اپنائیں، یعنی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہوں، جبکہ یونیورسٹی کے طلبہ کو اپنی زندگی میں حوزوی فکر شامل کرنی چاہیے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی نے کہا کہ ماضی میں حوزہ علمیہ میں یونیورسٹی کے تمام علوم پڑھائے جاتے تھے، اور اگرچہ آج کے دور میں یہ دونوں ادارے جدا ہو چکے ہیں، لیکن ان کا دین، عقیدہ اور فکری بنیادیں ایک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مطابق حوزہ اور یونیورسٹی کو اسلام اور مسلمانوں کی ترقی کے لیے مختلف جہات میں مل کر کوششیں کرنی چاہئیں۔
آپ کا تبصرہ