ہفتہ 19 جولائی 2025 - 12:30
اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی ترقی بے مثال ہے، نمائندہ آیت اللہ العظمی سیستانی

حوزہ/ نمایندہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد شهرستانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دفاعی سازوسامان کی تیاری میں جو پیشرفت حاصل کی ہے، وہ دنیا میں بے نظیر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمایندہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد شهرستانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دفاعی سازوسامان کی تیاری میں جو پیشرفت حاصل کی ہے، وہ دنیا میں بے نظیر ہے۔

انہوں نے یہ بات قم المقدسہ میں صدرِ ادارۂ بہزیستی جناب سید جواد حسینی سے ملاقات کے دوران کہی۔ حجۃ الاسلام شہرستانی نے کہا کہ ایران بے شمار علمی و فکری صلاحیتوں کا حامل ملک ہے، جنہیں مستقبل سازی کے لیے بروئے کار لایا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کی علمی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا: تعلیم و تربیت کا نظام ان صلاحیتوں کی شناخت اور نشو و نما میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ ہمیں فزکس، کیمسٹری اور دیگر علوم میں بے پناہ ذہانت رکھنے والے افراد میسر ہیں جن کی قدر کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی قابلیتوں کو پہچان کر ان کی بنیاد پر منظم منصوبہ بندی کرنی چاہیے تاکہ علمی و صنعتی ترقی کی بلند ترین منزلوں تک پہنچ سکیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین شہرستانی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ایران نہ صرف اعلیٰ دفاعی ساز و سامان تیار کر رہا ہے بلکہ طبی شعبوں میں بھی نمایاں ترقی کر چکا ہے۔ یہاں تک کہ روس جیسے ملک کو ایران سے ڈرونز امپورٹ کرنے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ ملک کے باصلاحیت افراد کو بیرون ملک جانے سے روکنا چاہیے اور قومی سرمائے سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha