اتوار 21 اگست 2022 - 19:50
مساجد کی استعداد سے لوگوں کی مشکلات کے حل کے لئے استفادہ کرنا چاہئے

حوزہ / مرکز امور مساجد فارس کے سربراہ نے حکام اور مساجد کے درمیان تعلقات کو برقرار رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی سے جڑی مسجد صرف نماز اور عزاداری کی ہی جگہ نہیں ہے بلکہ مساجد کی استعداد سے مختلف دینی، سماجی اور اجتماعی سرگرمیوں کے لیے استفادہ کیا جانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مرکز امور مساجد فارس کے سربراہ حجۃ الاسلام حسین ملک مکان نے حرم مطہر شاہچراغ میں "اصحابِ مسجد" کے عنوان سے منعقدہ ایک اجلاس میں مساجد کے انتظامی امور کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا: مختلف دینی، سماجی اور اجتماعی مثبت سرگرمیاں مساجد کی رونق میں مزید اضافہ کا باعث ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: مساجد کے اراکین کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے اور مل کر لوگوں کی خدمت کرنی چاہیے اور کسی بھی قسم کے اختلافات سے بچنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام حسین ملک مکان نے کہا: مساجد کی ثقافتی کونسل کو مختلف ایام میں دینی اور ثقافتی پروگرام آمادہ کرنے چاہئیں اور انقلاب اسلامی سے جڑی مسجد کو صرف نماز اور عزاداری سے ہی مخصوص نہیں نہیں ہونا چاہئے بلکہ مساجد کی استعداد سے مختلف دینی، سماجی اور اجتماعی سرگرمیوں کے لیے استفادہ کیا جانا چاہیے۔

مرکز امور مساجد فارس کے سربراہ نے مسجد کو جمہوریہ اسلامی ایران کے لئے نمونہ و نشان قرار دیتے ہوئے کہا: مسجد وہ بابرکت مقام ہے جہاں روزانہ لوگ جمع ہوتے ہیں، جہاں خیالات کا تبادلہ ہوتا ہے اور لوگ ایک دوسرے کے حالات اور واقعات سے بھی مطلع ہوتے ہیں۔ لہذا اس بابرکت مقام سے خیراتی مراکز کے قیام اور ضرورتمند لوگوں کو قرض الحسنہ کی ادائیگی وغیرہ کے ذریعہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے استفادہ کرنا چاہئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .