ہفتہ 23 اگست 2025 - 06:19
مساجد کو عوامی مسائل کے حل کا مرکز ہونا چاہیے

حوزہ / حجت الاسلام مصطفی اژدری نے معاشرے میں مسجد کے اصل کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مساجد کو عوامی مسائل کے حل کا محور ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو میں صوبہ کرمان میں امورِ مساجد کے مسئول حجت الاسلام مصطفی اژدری نے یومِ مسجد کی نام گذاری کے پس منظر پر روشنی ڈالی اور کہا: یومِ مسجد اُس وقت نام‌گذاری ہوا جب ایک صیہونی نے ۱۳۴۸ھ شمسی (1969ء) میں مسجد الاقصی کو آگ لگا دی۔ اس نام گذاری کا مقصد یہ ہے کہ ہم مسجد کی اہمیت اور مقام کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: معاشرے کے تمام افراد کو مسجد کے اصل کردار اور اس کے مقام کو جاننا چاہیے جیسا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں تھا اور کوشش کرنی چاہیے کہ مساجد سماج میں عوامی ضروریات اور مشکلات کے حل کا مرکز بنیں۔

حجت الاسلام اژدری نے مسجد کے تاریخی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلام کی تاریخ میں مسجد صرف نماز اور انفرادی عبادت کا مقام نہیں رہی۔ صدر اسلام میں مسجد فیصلہ سازی، عدلیہ، تعلیم و تربیت اور حتیٰ کہ اجتماعی نظم و نسق کا مرکز ہوا کرتی تھی۔

انہوں نے کہا: بہت سے اہم سیاسی اور سماجی واقعات مسجد ہی کے اندر وقوع پذیر ہوتے تھے اور یہی مقام مسجد کو امت مسلمہ کی حیات میں فیصلہ کن حیثیت بخشتا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ان میں سے بہت سے کردار دوسرے اداروں کو منتقل ہوگئے اور مسجد زیادہ تر ایک عبادی مقام تک محدود ہو گئی۔

کرمان میں امورِ مساجد کے مسئول نے رہبر معظم انقلاب کے بیانات پر تاکید کرتے ہوئے کہا: حضرت آیت اللہ خامنہ ای فرماتے ہیں کہ مسجد تمام نیک کاموں کا مرکز بن سکتی ہے؛ یہ خودسازی، انسان سازی، دل کی تعمیر و دنیا کی تعمیر، دشمن سے مقابلے، اسلامی تہذیب کی تشکیل اور افراد میں بصیرت پیدا کرنے کا مرکز ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha