بدھ 15 اکتوبر 2025 - 11:00
مساجد کا معاشرے کی ہدایت اور نوجوان نسل کی تربیت میں مرکزی کردار ہے

حوزہ / آیت اللہ طباطبائی نژاد نے کہا: مساجد کو معاشرے کی ہدایت اور نوجوان نسل کی تربیت میں نمونہ ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر اصفہان کے امام جمعہ آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے ایک تقریب میں مساجد کے معاشرتی کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے آیات و روایات کی روشنی میں مسجد کو تاریخ بھر میں عوام کی ہدایت کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا: مسجد کا آباد ہونا صرف تعمیرات و اچھی بلڈنگ وغیرہ تک محدود نہیں بلکہ مسجد کا احترام لغو باتوں سے پرہیز اور مساجد کو فعال رکھنا بھی اس کی آبادی کے مظاہر میں سے ہے۔

آیت اللہ طباطبائی نژاد نے کہا: جن لوگوں نے مکتبِ اسلام میں سعادت پائی، وہ سب مسجد سے جڑے ہوئے تھے اور جتنا ہم مسجد سے دور ہوتے ہیں، دین سے بھی اتنا ہی دور ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "تم پر لازم ہے کہ مساجد کو آباد رکھو" یعنی مسجد جانے کو اہمیت دو کیونکہ مساجد خدا کے گھر ہیں اور جو شخص پاک و پاکیزہ لباس اور پاک بدن کے ساتھ مسجد جاتا ہے، خدا اسے پاک کرتا ہے اور اپنے زائرین میں شمار کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha