۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سخنرانی اجاق نژاد در مراسم تکریم فعالان مساجد مثل ابراهیم

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے مساجد کے فعال افراد کی تکریم کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: آج اگر ہم چاہتے ہیں کہ حضرت بقیہ اللہ (عج) کے ظہور کے لیے زمینہ سازی ہو اور اللہ کا وعدہ پورا ہو، تو ہمیں وہی راستہ اختیار کرنا ہوگا جو اسلام کے ابتدائی دور میں اختیار کیا گیا تھا اور جس پر ہم نے اسلامی انقلاب کے آغاز میں عمل کیا تھا۔ راستہ ایک ہی ہے، ہمیں مساجد کو رونق بخشنی ہوگی اور ان کے اسٹرکچر کو مضبوط کرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سیدعلی اکبر اجاق نژاد نے آج مسجد مقدس جمکران کے امام علی (ع) شبستان میں مساجد کے فعال افراد کی تکریم کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں قرآن مجید کی آیت «ا تَقُمْ فِیهِ أَبَدًا ۚ لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَیٰ مِنْ أَوَّلِ یَوْمٍ أَحَقُّ أَنْ تَقُومَ فِیهِ ۚ فِیهِ رِجَالٌ یُحِبُّونَ أَنْ یَتَطَهَّرُوا ۚ وَاللَّهُ یُحِبُّ الْمُطَّهِّرِینَ» ترجمہ "بے شک وہ مسجد جس کی اول دن سے تقویٰ و پرہیزگاری پر بنیاد رکھی گئی ہے۔ اس کی زیادہ مستحق ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں (مسجد قبا و مسجد نبوی) اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک و صاف رہنا پسند کرتے ہیں اور اللہ پاک و صاف رہنے والوں کو ہی پسند کرتا ہے"، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: خداوند متعال اس جیسی تقاریب کو مزید برکت دے اور یہ پروگرامز حضرت بقیہ اللہ (عج) کے ظہور کا مقدمہ بنیں۔

انہوں نے مزید کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد سب سے پہلا کام مسجد کی تعمیر کا کیا چونکہ تمام الہی سرگرمیاں اور رسالت کی تکمیل مسجد میں ہوتی تھیں، چاہے وہ اسلام کی تبلیغ ہو، نماز جماعت ہو، لوگوں کی تربیت ہو، قضاوت ہو، جنگ کے لیے روانہ کرنا ہو، جنگی غنائم کی تقسیم ہو، یا مجرموں کی سرزنش ہو۔

حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے مزید کہا: آج اگر ہم چاہتے ہیں کہ حضرت بقیہ اللہ (عج) کے ظہور کے لیے زمینہ سازی ہو اور اللہ کا وعدہ پورا ہو، تو ہمیں مساجد کو رونق بخشنی ہوگی اور ان کے اسٹرکچر کو مضبوط کرنا ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .