حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ لاہور کا مشترکہ اجلاس جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مبارک علی موسوی رکن شوری عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب لاہور میں منعقد ہوا ۔ لاہور و گردونواح سے علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس سے جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے خطاب کیا ۔ اجلاس کے آخری اور مرکزی خطاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مبارک علی موسوی کیا ۔
انہوں علماء کی مشکلات اور ان کے حل کے بہت ہی خوبصورت تجاویز اجلاس کے سامنے رکھیں جنہیں علمائے کرام نے لبیک یا حسین کی صداؤں سے قبول کیا ۔ تمام مقررین نے علمائے کرام سے درخواست کی کہ آنے والے یوم القدس میں بھرپور خود بھی معمم ہو کر شرکت کریں اور مومنین کرام کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں ۔ تمام خطباء کی گفتگو اتنی جامع اور مدلل تھی کہ حاضرین علمائے کرام نے بہت سراہا ۔ علمائے کرام کی ایسی نشستیں جاری رہیں گی ۔ ان شاءاللہ