۲۶ فروردین ۱۴۰۳ |۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 14, 2024
لاہور پاکستان

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم لاہور پاکستان کی جانب سے شہدائے فلسطین کے درجات کی بلندی اور مزاحمتی محاذ کی فتح و کامرانی کیلئے اجتماعی قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے مظلوم شہدائے فلسطین کی یاد میں لبرٹی چوک لاہور پر اجتماعی قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور نماز مغربین باجماعت ادا کی گئی، جبکہ شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔

پروگرام میں جناب علامہ سید حسن ہمدانی نائب صدر مجلس مکتب علمائے اہلبیت پنجاب، جناب سید علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب، جناب علامہ ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب، جناب سید اقبال حسین شاہ صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور جناب سیدنجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم پنجاب، جناب نجم عباس خان ضلعی صدر لاہور، برادر آفتاب ہاشمی ضلعی نائب صدر لاہور، رانا کاظم ضلعی نائب صدر لاہور، سید فخر حسنین رضوی ضلعی صدر عزاداری ونگ لاہور، سید کاظم نقوی ودیگران نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .