۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف غزہ کی جنگ پر واضح ہے، پاکستان نے جنوبی افریقہ کے آئی سی جے کیس کا خیر مقدم کیا ہے اور جنوبی افریقہ کی درخواست کی حمایت بھی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان آنے والے دنوں میں غزہ میں ایک اور امدادی کھیپ بھجوانے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف غزہ کی جنگ پر واضح ہے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے آئی سی جے کیس کا خیر مقدم کیا ہے اور جنوبی افریقہ کی درخواست کی حمایت بھی کی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں جنگی جرائم کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی۔ اسرائیلی قبضہ میں مصیبتوں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں تک محاصرے کے باعث خوراک و امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں ہیں۔

وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے جرمنی واقعے پر افغان حکومت سے کارروائی کی بات کی ہے۔ فرینکفرٹ، جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے بعد جرمن حکومت نے معزرت کی ہے اور مکمل سپورٹ اور تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 30 جولائی کو تہران کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .