۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاکستان لبنان

حوزہ / پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو فوری طور پر جوابدہ ٹھہرائے، جہاں تازہ حملوں اب تک سیکڑوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو فوری طور پر جواب دہ ٹھہرائے، جہاں تازہ حملوں اب تک سیکڑوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا: پاکستان اسرائیل کی لبنان پر تازہ ترین جارحیت، جس میں سیکڑوں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا گیا، کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: لبنان پر یہ جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور لبنان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا: ہم لبنان کے حقِ امن و سلامتی کے لیے مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .