۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان

حوزہ/لبنان میں حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ کی اسرائلی حملے میں شہادت کے خلاف رانی پور سندھ میں اصغریہ آرگنائزیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں فلسطین و لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ کی اسرائلی حملے میں شہادت کے خلاف رانی پور سندھ میں اصغریہ آرگنائزیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں فلسطین و لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کے لیے منعقدہ دو روزہ مرکزی ششماہی کنوینشن کے بعد زبردست احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے میں علمائے کرام و عمائدین سمیت دیگر برادر تنظمیں، شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت المسلمین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء سے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر محمد حنیف کانیہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصر اللہ زندہ تھے تو ایک روح تھے مگر شہادت کے بعد سید کا روح کروڑوں انسانوں میں منتقل ہو چکا ہے۔۔

عظیم مرتبت، خیبر شکن، مجاہد اسلام سید حسن نصر اللہ (سربراہ حزب اللہ) کی المناک شہادت پر سابقہ مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری نے پر جوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصر اللہ نے 2007 سے اسرائیل کو مختلف محاذوں پر شکت سے دو چار کر ذلیل و رسوا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہادت سید حسن نصر اللہ نے شیعان حسین ابن علی علیہ السّلام میں موت کا خوف ختم کر دیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کا مشن جاری رہے گا۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کے لیے منعقدہ دو روزہ مرکزی ششماہی کنوینشن کے بعد زبردست احتجاجی مظاہرہ

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کے لیے منعقدہ دو روزہ مرکزی ششماہی کنوینشن کے بعد زبردست احتجاجی مظاہرہ

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کے لیے منعقدہ دو روزہ مرکزی ششماہی کنوینشن کے بعد زبردست احتجاجی مظاہرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .