۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
کراچی میں اسرائیل مخالف مظاہرہ

حوزہ/ ‏کراچی پاکستان میں فلسطین اور لبنان پر غاصب اسرائیل کی بمباری اور سید مقاومت، سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر نکالی گئی ریلی پر شدید شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں فائر کی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پاکستان میں آئی ایس او کی جانب سے فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی بمباری اور سید مقاومت، سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر نکالی گئی ریلی پر شدید شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں فائر کی گئیں۔

کراچی؛ نمائش چورنگی سے امریکی قونصل خانے تک احتجاجی ریلی، متعدد افراد زخمی +تصاویر

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز غاصب اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت کے خلاف نکالی گئی ریلی پر پولیس نے شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی جوان زخمی ہو گئے ہیں۔

کراچی؛ نمائش چورنگی سے امریکی قونصل خانے تک احتجاجی ریلی، متعدد افراد زخمی +تصاویر

مظاہرین کا پولیس گردی پر کہنا تھا کہ حکومت سندھ اور PPP عوام سے زیادہ غاصب اسرائیل اور امریکہ کی وفاداری کا ثبوت دے رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ریلی سے قبل ریلی کے راستوں میں رکاوٹ پیدا کر کے شرکاء کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، حزب اللہ کے پرچم لیے غاصب اسرائیل اور امریکہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔

کراچی؛ نمائش چورنگی سے امریکی قونصل خانے تک احتجاجی ریلی، متعدد افراد زخمی +تصاویر

کراچی؛ نمائش چورنگی سے امریکی قونصل خانے تک احتجاجی ریلی، متعدد افراد زخمی +تصاویر

کراچی؛ نمائش چورنگی سے امریکی قونصل خانے تک احتجاجی ریلی، متعدد افراد زخمی +تصاویر

کراچی؛ نمائش چورنگی سے امریکی قونصل خانے تک احتجاجی ریلی، متعدد افراد زخمی +تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .