۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
کراچی میں اسرائیل مخالف مظاہرہ

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سربراہ، مجاہد اسلام سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے بعنوان حامیان فلسطین ریلی نمائش چورنگی سے امریکی سفارت خانے تک نکالی اور دھرنا دیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، نوجوانوں، بزرگوں، بچوں، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سربراہ، مجاہد اسلام سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے بعنوان حامیان فلسطین ریلی نمائش چورنگی سے امریکی سفارت خانے تک نکالی اور دھرنا دیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، نوجوانوں، بزرگوں، بچوں، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کی قیادت مجلسِ وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کی، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے، آج عالم اسلام ایک عظیم مجاہد سے محروم ہوگیا، وہ عالم اسلام کا فخر تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے دفاع کے لیے حسن نصر اللہ صف اول میں کھڑے تھے، امریکہ و غاصب اسرائیل عالمی دہشت گرد، پاکستانی عوام حزب اللہ کے ساتھ ہیں۔ ہر سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی۔ عالمی ادارے بے حس ہیں ۔عالم اسلام متحد ہوکر خطے سے امریکی و اسرائیلی مداخلت کو ختم کروائے۔شہید حسن نصر اللہ کا راستہ کربلا کا راستہ ہے جو آج تک جاری ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید باقر زیدی نے کہا کہ فلسطین کاز پر لبنان کے مسلم و غیر مسلموں کی وحدت حسن نصر اللہ کا وہ کارنامہ ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سید حسن نصر اللہ، اسماعیل ہانیہ، قاسم سلیمانی کو شہید کر کے استعماری قوتوں نے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی، بلکہ اپنے لیے خطرات میں اضافہ کیا ہے۔

ریلی سے علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ اصغر شہیدی، علامہ حیدر عباس، علامہ صادق تقوی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ڈاکٹر صابر ابو مریم، آئی ایس او کے صدر حیدر مہدی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .