۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے شہید سید حسن نصر اللّٰہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ

حوزہ/جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے غاصب اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں میں جام شہادت نوش فرمانے والے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت کی جانب سے اعلان کے بعد پاکستان بھر میں، غاصب اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں میں جام شہادت نوش فرمانے والے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر میں سید مقاومت کی غائبانہ نمازِ جنازہ +تصاویر

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز جہاں پاکستان میں شیعہ تنظیموں نے جگہ جگہ غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا وہیں جماعت اسلامی پاکستان نے پاکستان بھر میں شہید سید حسن نصر اللّٰہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ بھی ادا کر دی۔

جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر میں سید مقاومت کی غائبانہ نمازِ جنازہ +تصاویر

واضع رہے یہ پاکستان کی تاریخ میں شاید پہلی غائبانہ نمازِ جنازہ ہے، جو کسی شیعہ سیاسی و مذہبی رہنما کے لیے ادا کی گئی۔

عالم اسلام کے عظیم رہنما سید حسن کی غائبانہ نمازِ جنازہ نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب پروفیسر ثناءاللہ خان سہرانی نے پڑھائی۔

غائبانہ نمازِ جنازہ پریس کلب مظفرگڑھ کے سامنے ادا کی گئی، جس میں جماعت اسلامی مظفر گڑھ کے ذمہ داران اور شہریوں نے شرکت کی۔

جماعت اسلامی سکھر کی جانب سے صوبائی رہنما علامہ حزب اللہ جکھرو کی امامت میں گھنٹہ گھر چوک پر اسرائیلی جارحیت کے شکار حسن نصر اللہ شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

جماعتِ اسلامی ضلع منڈی بہاوالدین کے زیرِ اہتمام، غائبانہ نمازِ جنازہ رہنما حزب اللہ، سید حسن نصر اللہ شہید ادا کی گئی۔

جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر میں سید مقاومت کی غائبانہ نمازِ جنازہ +تصاویر

جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر میں سید مقاومت کی غائبانہ نمازِ جنازہ +تصاویر

جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر میں سید مقاومت کی غائبانہ نمازِ جنازہ +تصاویر

جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر میں سید مقاومت کی غائبانہ نمازِ جنازہ +تصاویر

جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر میں سید مقاومت کی غائبانہ نمازِ جنازہ +تصاویر

جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر میں سید مقاومت کی غائبانہ نمازِ جنازہ +تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .