۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
image.png

حوزہ/ 4 ہزار نوجوانوں پر مشتمل ایک عظیم اجتماع تہران کی مساجد اور آرمانی اسکولوں کے نوجوانوں نے سید الشہداء مقاومت اور غزہ و لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں منعقد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 4 ہزار نوجوانوں پر مشتمل ایک عظیم اجتماع تہران کی مساجد اور آرمانی اسکولوں کے نوجوانوں نے سید الشہداء مقاومت اور غزہ و لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں منعقد کیا۔

تہران میں "عہد نو" کے عنوان سے منعقدہ یہ اجتماع "شہید آرمان پروجیکٹ" کے تحت منعقد ہوا، جس کا مقصد مقاومت کے محاذ کے ساتھ یکجہتی اور استقامت کی اقدار کو نئی نسل میں منتقل کرنا تھا۔ یہ اجتماع تہران کے بہشت زہراء (س) قبرستان میں ایک روحانی اور جوشیلی فضا میں منعقد ہوا۔

اجتماع میں شریک نوجوانوں اور جوانوں نے مقاومت کے مقاصد، بالخصوص سید مقاومت کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کی اور فلسطین و لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس تقریب میں متعدد ثقافتی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور ظلم کے خلاف مقاومت اور پائیداری کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکاء نے اتحاد و آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ اور لبنان کے عوام کے مصائب کو یاد کیا اور نوجوانوں کے کردار کو مقاومت کے مقاصد کی حفاظت میں کلیدی قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر، شرکاء کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں پیروزی کے حصول تک مقاومت کے راستے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور ظلم و بربریت کے خلاف ہمیشہ کھڑے رہنے کا مصمم ارادہ کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .