۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر شہید سید حسن نصراللہ کی مظلومانہ شہادت پر ملک بھر میں سہ روزہ سوگ کے بعد اب یوم جمعہ کو ملک گیر پرامن یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ شہید سید حسن نصراللہ سمیت تمام شہدا کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین شہید سید حسن نصر اللہ و دیگر ساتھی شہداء کی شہادت پر سہ روزہ سوگ کے بعد بروز جمعہ ملک گیر پرامن یوم احتجاج ہو گا۔

ملک بھر میں شہید سید حسن نصراللہ سمیت تمام شہدا کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام ،خطبات جمعہ اور احتجاج میں مسئلہ فلسطین و مشرق وسطیٰ کو اجاگر کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی ، لبنانی عوام کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی اور سامراجی اسرائیلی سفاکیت کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے تاکید کی ہے کہ اجتماعات جمعہ، خطبات جمعہ میں جہاں مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال کو اجاگر کیا جائے وہیں مسئلہ فلسطین کی اہمیت بھی پیش نظر رہے۔

یوم جمعہ کو پرامن ریلیوں کے انعقاد کے حوالے سے مظلوم فلسطینی و لبنانی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی پرامن انداز میں کیا جائے گا اور اسرائیلی سفاکیت و درندگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی جائے گی ۔

اسرائیل اس صدی کا سب سے بڑا ناسور، ناجائز ریاست ہے جس کے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضراثرات دنیا پر مرتب ہورہے ہیں اگر اس کا ہاتھ نہ روکاگیا تو پھر دنیا میں قیام امن صرف خواب رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .