۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
1

حوزہ/ صہیونی حکومت نے شمالی اور مرکزی مقبوضہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کمی کے باعث متعدد ٹرین اسٹیشنز کو نا معلوم مدت تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے شمالی اور مرکزی مقبوضہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کمی کے باعث متعدد ٹرین اسٹیشنز کو نا معلوم مدت تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کو فوج میں شامل کرنے کے بعد ان اسٹیشنز کی حفاظت ممکن نہیں رہی۔

مقبوضہ فلسطین کی ریلوے کمپنی نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے سے کئی ریلوے اسٹیشنز بند کر دیے جائیں گے۔ ان میں شمالی علاقوں جیسے احیہود (الجلیل الغربی)، حیفا کے کریات حاییم، اور مشرقی یافا کے مجدال ہائیمک اور کفر باروخ شامل ہیں۔ تل ابیب کے قریب بات یام اور دیگر چھوٹے اسٹیشنز جیسے الکرمل اور الرمله بھی بند کیے جائیں گے۔

ریلوے کمپنی نے بتایا کہ یہ اسٹیشنز مسافروں کی تعداد اور متبادل فعال اسٹیشنز کی دستیابی کے مطابق بند کیے جا رہے ہیں۔ غزہ میں جاری جنگ اور لبنان کے محاذ کے کھلنے کی وجہ سے صہیونی حکومت مزید سیکیورٹی اہلکاروں اور ریزرو فوجیوں کو میدان جنگ میں بھیجنے پر مجبور ہے۔

صہیونی حکومت کو حالیہ برسوں میں اندرونی محاذ پر بھی فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کا سامنا ہے، جس سے اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کی کمزوریاں مزید نمایاں ہو گئیں ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .