۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
لبنان

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نمائندہ کے طور پر ان کے بیٹے، تہران آنے والے لبنان کے زخمیوں اور لبنان کے مجاہدوں کو دیکھنے اسپتال پہنچے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نمائندہ کے طور پر ان کے بیٹے، تہران آنے والے لبنان کے زخمیوں اور لبنان کے مجاہدوں کو دیکھنے اسپتال پہنچے۔ یہ افراد لبنان کے حالیہ واقعات میں زخمی اور جسمانی معذور ہو گئے ہیں جنہیں علاج کے لئے تہران لایا گیا ہے۔ ان لوگوں میں مختلف عمر کے لوگوں کے علاوہ، نوزائيدہ بچے، چھوٹے بچے اور نوجوان بھی ہیں۔

یہ افراد جو صیہونی حکومت کے دہشتگرد گینگ کے جرائم کا نشانہ بنے، درد اور جسمانی لحاظ سے ہونے والے نقصان کے باوجود، رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور اسپتال کی فضا خوشی و معونیت سے معمور ہو گئی۔

رہبر انقلاب اسلامی کے بیٹوں نے ان زخمیوں کو آیت اللہ خامنہ ای کا سلام و درود پہنچانے کے ساتھ ہی متعلقہ عہدیدراوں سے زخمیوں کے علاج کے بارے میں تفصیلات پوچھیں۔

لبنان کے زخمیوں سے رہبر انقلاب اسلامی کے بیٹوں کی ملاقات

حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصراللہ کی راہ پر سفر جاری رکھنے پر تاکید، خطے میں صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی حمایت کرنے پر ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرنا اور اسی طرح ایرانی ڈاکٹروں اور نرسوں کی کوششوں کا شکریہ ادا کرنا، رھبر انقلاب اسلامی کے نمائندوں سے ان زخمیوں کی ملاقات و بات چیت کے خاص نکات تھے۔

ان مجاہدوں اور ان کے ہمراہ آنے والوں نے جو جسمانی لحاظ سے زخمی تھے لیکن حوصلے بلند تھے، رہبر انقلاب اسلامی کے بیٹوں سے درخواست کی کہ آیت اللہ خامنہ ای کو ہمارا سلام پہنچائيں اور مزاحمتی محاذ کی کامیابی کی دعا کرنے کے لئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رہبر انقلاب کو آپ اطمینان دلائیں کہ صیہونی حکومت کے خلاف پاکیزہ جھاد ان کڑوے واقعات اور سید حسن نصر اللہ کی شھادت کے باوجود جاری رہے گا، رکے گا نہیں۔

لبنان کے زخمیوں نے تاکید کی کہ سید حسن نصر اللہ کی شھادت سے ہم نے ایک عزیز کو کھو دیا لیکن لبنان کے اسلامی مزاحمتی محاذ کے روحانی پدر کی حیثیت سے آیت اللہ خامنہ کے زیر سایہ اور ھدایت میں جدو جہد جاری رہے گی۔

اسپتال کا ماحول اتنا روحانی تھا کہ ساتھ میں جانے والے افراد بھی لبنان کے مجاہدوں کی بہادری سے متاثر ہوئے۔

رھبر انقلاب اسلامی کے بیٹوں نے بھی اسلامی مزاحمتی محاذ کے دلاوروں اور صیہونی حکومت کے خلاف ان کے پاکیزہ جھاد کو نہ صرف ایران بلکہ پوری مملکت اسلامی کا سر فخر سے اونچا کرنے والا اور اس جدوجہد اور مجاھدوں کے حق میں حمایت کو سبھی مسلمانوں کا فریضہ بتایا اور اللہ کی راہ میں ان کی جدوجہد کو سراہا، ان کی سلامتی اور اچھے ہونے کی دعا کی تاکہ علاج مکمل ہونے کے بعد وہ اپنے ملک لوٹ سکیں۔

اسلامی مزاحمتی محاذ کے دلاوروں اور زخمیوں کی عیادت کے دوران رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے انہیں قرآن مجید اور یادگار کے طور پر مکتوب پیغام بطور ھدیہ پیش کیا گیا۔ یادگارکے طور پر مکتوب پیغام حسب ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمان الرحیم۔

میرے عزیز!

اللہ کی طرف سے لئے گئے امتحان میں آپ کامیاب ہوئے۔

آپ کا صبر و استقامت سب سے بڑے جہاد میں سے ہے۔

اللہ سے آپ کی شفا، عافیت اور اچھے انجام کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

30 ستمبر سنہ 2024

تبصرہ ارسال

You are replying to: .