۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حسن البغدادی

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن حسن البغدادی نے کہا:اگر ایک طرف ایران مزاحمتی محاذ کی حمایت اور صیہونیت کا مقابلہ کرنے میں جنگ کی فرنٹ لائن پر ہے تو دوسری طرف امریکہ برائیوں اور شر میں صف اول پر ہے اور صہیونیوں اور تکفیریوں کی مدد کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن حسن البغدادی نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن شروع کرنے سے بہت پہلے ہی مزاحمتی محاذ کھول کر اور ہمہ جہت حمایت کے ذریعے صیہونی حکومت پر اپنا تسلط ظاہر کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا، ایران اب مزاحمتی محاذ کے سربراہ کی حیثیت سے صیہونیت کے خلاف جنگ کی فرنٹ لائن پر ہے۔

دوسری طرف امریکہ ہے جو کہ برائیوں اور خراب کاریوں کے میدان میں پہلے نمبر پر ہے، تکفیریوں اور صہیونی حکومت کی مدد کر رہا ہے اور مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم کا اصل حامی ہے۔

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے کہا: میں یہ بات تاکید کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت اور جنگ میں سب سے آگے ہے اور تک و تنہا صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حسن البغدادی نے کہا: ایران نے صیہونی حکومت پر فوجی حملہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ دشمن نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیا تھا، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بقول ’’صیہونی حکومت کو سزا ملنی ہی چاہیے ‘‘۔

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن حسن البغدادی نے کہا:اگر ایک طرف ایران مزاحمتی محاذ کی حمایت اور صیہونیت کا مقابلہ کرنے میں جنگ کی فرنٹ لائن پر ہے تو دوسری طرف امریکہ برائیوں اور شر میں صف اول پر ہے اور صہیونیوں اور تکفیریوں کی مدد کر رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .