۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی

حوزہ / آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا: اسلام کے سپاہیوں کی جانب سے کئے گئے آپریشن "وعدہ صادق" نے صیہونی حکومت کے جھوٹے رعب و وحشت کی دیوار کو ریزہ ریزہ کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد کے مطابق، حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام و المسلمین مروی نے کہا: قابل فخر اور باوقار آپریشن "وعدہ صادق" واقعی ایک منفرد آپریشن تھا۔

انہوں نے کہا: ہم اس آپریشن کو ملک ایران و اسلام کے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں۔

حجت الاسلام مروی نے کہا: اس آپریشن کے دوران تقریباً 60 سال بعد ایک اسلامی ملک کو صیہونی حکومت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا؛ حالانکہ چھ دہائیوں تک اسلامی ممالک سے ان غاصبوں کی طرف ایک گولی بھی نہیں چلائی گئی اور سب ان غاصبوں سے خوفزدہ تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .