۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
زاهددوست

حوزہ/ حجۃ الاسلام زاہد دوست نے کہا:ہم امید کرتے ہیں کہ یہ آپریشن جس نے دنیا کے تمام مومنین اور حق پسندوں کے دلوں کو خوش کیا، اس مجرم حکومت کے خاتمے اور تباہی اور فلسطین کے مظلوم اور بے دفاع عوام کی حتمی فتح کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر خورموج کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی زاہد دوست نے اتوار کی شام سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر سپاہ کے کمانڈر کرنل زارعی تبار سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حجۃ الاسلام علی زاہد دوست نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قیام کی سالگرہ اور ’’وعدہ صادق‘‘ آپریش کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: اس زمانے میں خاص طور پر آپریشن ’’وعدہ صادق‘‘ کی کامیابی کے بعد ایرا کے عوام امام خمینیؒ کے اس جمل کا مطلب بہتر طریقے سے درک کر رہے ہیں جس میں امام راحل نے فرمایا تھا کہ ’’اگر سپاہ نہ ہوتی تو ایران بھی نہ ہوتا‘‘۔

خورموج کے امام جمعہ نے کہا: واقعی اس باوقار آپریشن نے صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور دنیا کے سامنےاسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کو ثابت کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ یہ آپریشن جس نے دنیا کے تمام مومنین اور حق پسندوں کے دلوں کو خوش کیا، اس مجرم حکومت کے خاتمے اور تباہی اور فلسطین کے مظلوم اور بے دفاع عوام کی حتمی فتح کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں سپاہ امام رضا علیہ السلام کے سپہ سالار کو قرآن مجید اور ایک پھول ہدیہ کرتے ہوئےسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مخلصانہ کوششوں کو خاص طور پر ’’وعدہ صادق ‘‘نامی قابل فخر آپریشن کو سراہا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .