۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
اقامه نماز جمعه کرج به امامت نماینده رهبر معظم انقلاب اسلامی در استان البرز

حوزہ/ امام جمعہ کرج نے کہا: امریکہ، ببرطانیہ، فرانس اور اسرائیل کی مدد کرنے والے دوسرے ممالک جان لیں کہ ایران کے پاس جدید ترین آلات موجود ہیں جس سے انتہائی پیچیدہ اور وسیع پیمانے پر ڈرون اور میزائل آپریشن کیا جا سکتا ہے اور جمہوریہ اسلامی ایران اسلام، انقلاب اور ایران کے دفاع میں کسی کے ساتھ رواداری نہیں برتے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کرج حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی ہمدانی نے کہا: آج دوپہر 17 مئی بروز جمعہ ایران کے شہر کرج میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران ولادت باسعادت امام رضا (ع) کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: دشمن نے انقلاب کو مٹانے کی بہت کوششیں کیں لیکن لیکن ایران نے اپنی آزادی اور حاکمیت قائم رکھی اور ایرانی قوم نے پوری دنیا کو سکھایا کہ اس سرزمین پر کئے جانے جانے والے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا، یہی وجہ ہے کہ ایران کا دفاع اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے آپریشن کئے گئے اور ’’وعدہ صادق‘‘ نامی آپریشن اسی تسلسل کا ایک حصہ تھا۔

انہوں نے وعدہ صادق آپریشن کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید کہا: یہ بات الگ ہے کہ یہ تنبیہ کے لئے اور دشمن کو سبق سکھانے کے لئے ایک محدود آپریشن تھا، لیکن اس سے دشمن کو ایک پیغام بھی دیا گیا کہ امریکہ، ببرطانیہ، فرانس اور اسرائیل کی مدد کرنے والے دوسرے ممالک جان لیں کہ ایران کے پاس جدید ترین آلات موجود ہیں جس سے انتہائی پیچیدہ اور وسیع پیمانے پر ڈرون اور میزائل آپریشن کیا جا سکتا ہے اور جمہوریہ اسلامی ایران اسلام، انقلاب اور ایران کے دفاع میں کسی کے ساتھ رواداری نہیں برتے گا۔

حجۃ الاسلام حسینی ہمدانی نے کہا: آج ایران دنیا کی تما قوموں اور آزادی پسند لوگوں کے لیے ایک نمونہ عمل ہے جو استکباری نظام کے خلاف ہیں، آپ مغربی اور یورپی ممالک میں اس نظام کے خلاف بڑے اجتماعات کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور حال ہی میں ہوئے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے مظاہروں کو بھی دیکھا کہ کس طرح سے یہ طلبہ اسرائیل سے اظہار بیزاری کر رہے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .