۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حجت الاسلام محمدجواد نوروزی مدیر گروه علوم سیاسی و عضو هیئت علمی موسسه امام خمینی(ره)

حوزہ / اسلام کے سپاہیوں نے آپریشن "وعدہ صادق" سے خطے اور دنیا کے تمام حساب و کتاب کو تہہ و بالا کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمد جواد نوروزی، علوم سیاسیات کے مدیر اور امام خمینی رہ تعلیمی و تحقیقی ادارےکی علمی کمیٹی کے رکن نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اسرائیل پر غرور آفرین حملے کے مختلف پہلوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپریشن "وعدہ صادق" کے عنوان سے اسلام کے سپاہیوں کی قابل فخر کارروائیوں نے خطے اور دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دیا اور اس نے خطے اور بین الاقوامی میدان میں ایک نئی مساوات قائم کر دی جس سے ان تحولات کو اس آپریشن سے پہلے اور بعد میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

امام خمینی ره تعلیمی و تحقیقی ادارے کے شعبہ سیاسیات کے مدیر نے مزید کہا: ان حملوں نے مقاومتی گروہوں میں نئی روح پھونکی اور قاتل صیہونی حکومت کی باطل ہیبت اور ناقابل تسخیر ہونے جیسے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

حجت الاسلام والمسلمین نوروزی نے کہا: اس قابل فخر آپریشن کے خاتمے کے بعد صیہونیوں کو یہ بات سمجھ میں آ گئی کہ آئندہ دنیا میں کہیں بھی ایران کے مفادات کے خلاف کوئی بھی اقدام جمہوریہ اسلامی کی طرف سے سخت ردعمل کا باعث بنے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .